دوست کی جگہ امتحان دینے کی کوشش‘ طالبعلم پولیس کے حوالے
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) دوست کی جگہ امتحان دینے کیلئے آیاطالب(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
علم پکڑا گیا، پولیس نے سپریٹنڈنٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین بنا کے علاقہ چک نمبر 518 ٹی ڈی اے کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں بنے سنٹرپر گزشتہ روز پنجابی کے پرچہ میں پرائیویٹ طالب علم محمد ابرار کی جگہ اس کا دوست سعیداللہ پرچہ حل کر رہا تھا کہ مشکوک جان کر سینٹرسپریٹنڈنٹ عبدالجبار نے چیک کیا تو طالبعلم گھبرا گیا،جسے پولیس دائرہ دین پناہ کے حوالے کردیا گیا، پولیس دائرہ دین پناہ نے سپریٹنڈنٹ عبدالجبار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے سعیداللہ کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔
حوالے