ڈیرہ بورڈ‘ میٹرک کے سالانہ امتحانات کاپیپر آؤٹ

  ڈیرہ بورڈ‘ میٹرک کے سالانہ امتحانات کاپیپر آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لنگر سرائے (نمائندہ پاکستان)ڈیرہ غازی خان بورڈ کے تحت (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

ہونیوالے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پیپر آوٹ ہوگیا۔نہم کلاس کے بیالوجی کا پیپر وقت سے پہلے آوٹ ہوگیا۔گورنمنٹ ہائی سکول لنگرسرائے پر قائم سنٹر پر نہم کلاس کے بیالوجی کا پیپر وقت سے پہلے وٹس ایپ کے ذریعے آوٹ کیا گیا۔بیالوجی کا پیپر ساڑھے آٹھ بجے شروع ہونا تھا جس کو آدھا گھنٹہ پہلے آٹھ بجے سنٹر عملہ نے آوٹ کیا۔پیپر اؤٹ کرکے بیالوجی کے معروضی سوالات کے جوابات بھی طالبعلموں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔نہم کلاس کا بیالوجی کا حصہ اول کا ہونیوالا پیپر بھی وقت سے پہلے آوٹ ہوگیا۔بیالوجی کے معروضی سوالات کے بعد ہونیوالا سبجیکٹیو پیپر بھی آوٹ کردیا گیا۔معروضی سوالات کا حل شدہ پیپر اور سبجیکٹیو پیپر طالبعلموں کو وٹس ایپ کے ذریعے آوٹ کیے جانے کا انکشاف.کنرولر امتحانات تعلیمی بورڈ حبیب الرحمن گاڈی نے کہا کہ آج مورخہ 13-3-2020 کو بوقت دو بجکر چالیس منٹ پر چیئر پرسن بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کے اچانک چھاپے کے دوران مسٹر واجد نواز EStگورنمنٹ ہائی سکول لنگر سرائے کے سنٹر میں رنگے ہاتھوں اسکے موبائل فون کے ذریعے امتحان دینے والے امیدواران کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے اور اس کا موبائل قبضے میں لے لیا ہے تاہم بعد ازاں متعلقہ ای ایس ٹی موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا تاہم ہیڈ ماسٹر اور اسپشل انسپکیٹر کی استدعا پر تھانہ صدر مظفر گڑھ میں اسکی ایف آئی آر کرائی جا رہی ہے علاو? ازیں موبائل مزید فرانزک ٹیسٹ کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے.