دریاؤں سے متعلق آگاہی کا آج عالمی دن

دریاؤں سے متعلق آگاہی کا آج عالمی دن

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دریاؤں سے متعلق(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)

آگاہی کاعالمی دن آج منایا جائیگا، اس دن کے منانے کامقصد عوام میں زیر سمندر آبی حیات کی زندگیوں کو بچانے اور ماحولیات کا صاف رکھنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے،عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سیمینارز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی جسکا مقصد عوام میں دریاوں کے پانی اور آبی حیات کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے آگاہی فراہم کی جائے گی،اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ اپنے سمندروں، دریاوں پر ماحولیاتی آلودگی کا خاص خیال رکھیں، اور دریاوں میں پائی جانے والی مخلوق کی زندگیوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں،دریاوں کے عالمی دن کے موقع پر ہر سال دریا میں میٹھے پانی کو ڈال کر عالمی سطح پر یکجہتی کے لیے یہ عالمی دن منایا جا تا ہے، تاہم پاکستان کا سب سے بڑا دریا، دریائے سندھ ریت اور سمندر کے کھارے اور کڑوے پانی کے باعث افادیت کھو رہا ہے،دریائے سندھ کو پاکستان میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

دن

مزید : پشاورصفحہ آخر