تحصیل کونسل ملتان‘ غیر قانونی ڈی پی سی منسوخ
ملتان (سپیشل رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے تحصیل کونسل(بقیہ نمبر57صفحہ7پر)
ملتان میں غیر قانونی ہونے والی ڈی پی سی منسوخ کردی ہے اور ضلع کونسل کے چھ ملازمین کو سکیل 14سے واپس سکیل 11میں تنزلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سابق ضلع کونسل ملتان انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی ڈی پی سی کرکے عامر بھٹی کو سکیل 11سے سکیل 14، اکرم شجرا، فلک شیر، ادریس شاہ، اظہر شاہ اور عمران کو سکیل 11سے سکیل 14میں ترقی دی گئی تھی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، سکیل 11کے سیکرٹری یونین کونسل رمضان چھینہ، عمران قریشی، اکرم راں، محمد یار نے کمشنر ملتان کو درخواست گزاری کہ ضلع کونسل ملتان انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی ڈی پی سی گئی تھی اور سینئر ترین ملازمین کو نظر انداز کرکے جونئیر ملازمین کو اپ گریڈ کیا گیا جبکہ ایسے ملازمین کو بھی سکیل 14میں ترقی دی گئی جن کو ڈائنگ کیڈر میں تبدیل کردیا گیا ہے، ان ملازمین کی ترقی ناممکن ہے، جس پر کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے غیر قانونی ڈی پی سی منسوخ کرکے عامر بھٹی، اکرم شجرا، فلک شیر، ادریس شاہ، اظہر شاہ اور عمران کو تنزلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
منسوخ