رحیم یار خان‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

  رحیم یار خان‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں ملازمین نے قلم چھوڑہڑتال جاری رکھی اوردفترمیں احتجاجی دھرنادیااوراپنے مطالبات کی منظوری (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

کے لیے نعرہ بازی کی، اس موقع پرمحمدرضا،ایازاحمدکوریجہ، نذیراحمدگل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک ہم اپنااحتجاج جاری رکھیں گے، تمام دفاترکی مراعات برابری کی طورپررکھی جائیں کسی محکمہ کے لیے یوٹیلیٹی الاؤنس ہے اورکوئی اس سے محروم ہے، کسی محکمہ کے لیے ایگزیکٹوالاؤنس ڈیڑھ سوفیصدتوکسی کے لیے سوفیصدٹیکنیکل الاؤنس ہے، کسی کے لیے سوفیصدسپیشل الاؤنس ہے، کئی محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں ہم سے تین گنازیادہ ہیں، ملازمین کے درمیان وسائل کی غیرمساوی تقسیم احساس محرومی کی بنیادی وجہ ہے، انہوں نے کہاکہ تمام وفاقی محکمہ جات کے درمیان فرق ختم کرکے ہی ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دورکی جاسکتی ہے، انہوں نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیاکہ اس فرق کوفوری ختم کیاجائے، ہماراجمہوری اندازمیں احتجاج اس وقت تک جاری رہے گاجب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، اس موقع پرمظاہرین شدیدنعرہ بازی کرتے رہے۔

مظاہرے

مزید : پشاورصفحہ آخر