زرتاج گل‘ احمد علی دریشک کے حلقے کھنڈر‘ لوگوں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

زرتاج گل‘ احمد علی دریشک کے حلقے کھنڈر‘ لوگوں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

  



چوٹی زیریں (نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل کے حلقہ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے قصبہ بستی باڈا کھوسہ سیمت 15 بستیوں کو شہر سے ملنے والی مین پل خستہ حالی کا شکار ہیں تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل اور چیرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کے بنیادی سہولیات سے محروم جبکہ(بقیہ نمبر60صفحہ7پر)

قصبہ معموری کی بستی باڈا کھوسہ کی مین پل خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے یہ پل 15 بستیوں کو شہر سے ملنے والی مین اکلوتی پل ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے اس پل کو تعمیر کیا جائے اگر اس پل کو جلد از جلد تعمیر نہ کیا گیا تو کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے جس کی زمہ دار منتخب عوامی نمائندے اور ضلعی انتظامیہ ہوگئی ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید دور میں ہم پتھروں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں کا کہنا تھا کہ زرتاج گل اور احمد علی دریشک نے جو الیکشن میں وعدے کی اس کی پاسداری نہیں کررہے ہر جگہ نالی سولنگ ٹف ٹائل پل تعمیر ہورہے ہیں لیکن ہماری بستی باڈا کھوسہ میں کہیں بھی کام نہیں ہورہا انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ بستی باڈا کھوسہ میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ جبکہ لوگوں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا ہے۔

احتجاج

مزید : پشاورصفحہ آخر