کورونا وائرس، پیپلز پارٹی نے کل ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا

کورونا وائرس، پیپلز پارٹی نے کل ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا

  



کراچی(این این آئی)کورونا وائرس پر احتیاطی تدابیر کے باعث پیپلز پارٹی نے کل(اتوار) کو گھوٹکی میں خواتین کا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔ جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے بعد پیپلزپارٹی نے پارٹی کے عوامی اجتماعات کو محدود کردیا ہے۔ پارٹی زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 15 مارچ کو گھوٹکی میں خواتین کا اجتماع منسوخ کردیاہے۔گھوٹکی میں خواتین کے اجتماع سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرنا تھا۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے لاڑکانہ جلسے کو بھی محدود کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ زوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4 اپریل کو جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی

مزید : صفحہ اول