کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،آفتاب صدیقی

کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،آفتاب صدیقی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ شہری کرونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔اس موزی مرض سے بچاو صرف احتیاطی تدابیر کے زریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کی وفاقی حکومت عالمی ادارہ صحت کی دی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق اقدمات کر رہی ہے۔کورونا وائرس ایک عالمی وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے، وفاقی حکومت اس پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاوس سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، جن شہریوں کو نزلہ،زکام یا بخار کی شکایت ہو وہ ازخود احتِیاطی تدابیر اختیار کریں،احتیاط کے ساتھ آپ خود اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں اور پاکستان سپر لیگ کے میچز میں عوام کے داخلے پر پابندی عائدکرنا اچھا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس معاملے پر بیان بازی سے گریز کریں۔ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اسے سنجیدگی اور باہمی تعاون کے ساتھ ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ شہر میں خوف و ہراس کی فضا موجود ہے، شہری خوف کا شکار نہ ہوں البتہ اپنی قوت مدافعت میں اضافہ کریں۔

مزید : صفحہ اول