سندھ اسمبلی کا اجلاس 27 مارچ تک ملتوی کردیا گیا

سندھ اسمبلی کا اجلاس 27 مارچ تک ملتوی کردیا گیا

  



کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کا اجلاس پارلیمانی امور کے وزیر کی درخواست پر27 مارچ تک ملتوی کردیا گیا جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس کے آغاز پر ایوان میں اراکین کی تعداد انتہائی کم تھی تاہم کسی رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے حفاظت کی دعا گئی پیپلزپارٹی کی مقتول رکن شہناز انصاری کی مغفرت کے لئے ایوان میں دعا گئی جبکہ پاک فضائیہ کے شہید نعمان اکرم کے درجات کی بلندی اور پاک فضائیہ کے جوانوں کی حفاظت کی دعا کی گئی اجلاس میں جی ڈی اے کی رکن نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سانحہ گولیمار میں ملوث زمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے سانحہ گولیمار افسوسناک واقعہ ہے عمارت گرنے کے بعد مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزرانے پر مجبور ہیں ایوان میں سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان، پی ٹی آئی کے نعیم الحق اور مقتول صحافی عزیز میمن کی مغفرت کی دعا کی گئی دعا اور فاتحہ خوانی کے بعد صوبائی وزیر پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے اسپیکر سے استدعا کی کہ پیپلزپارٹی کی مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کے سوگ میں اجلاس ملتوی کیا جائے جس کے بعد اسپیکر آغا سراج درانی نے اجلاس ستائیس مارچ تک ملتوی کردیا۔

مزید : صفحہ اول