سپیکر قومی اسمبلی کا دورہ صوابی،جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت

سپیکر قومی اسمبلی کا دورہ صوابی،جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت

  



صوابی (بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے گاؤں مرغز ضلع صوابی کا خصوصی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے گذشتہ روز موضع مرغز کے محلہ بلڑخیل میں بوسیدہ ہونے والی مکان کی چھت گر جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی ایک ہی خاندان کے چار خواتین کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے اللہ پاک سے دُعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان میں فی کس کے حساب سے تین تین لاکھ روپے مالیت کے مجموعی طور پر 12لاکھ روپے امدادی چیک تقسیم کئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان کے اس آفسوس ناک غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت متاثرہ خاندان کی بحالی کے لئے ہر ممکن مدد کرئے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں اس واقعہ پر دکھ اور آفسوس ہوا ہے یاد رہے کہ گذشتہ روز سپیکر اسد قیصر کے گاؤں کے محلہ بلڑ خیل میں ایک بوسیدہ ہونے والی مکان شدید بارشوں کی وجہ سے گر گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار خواتین جن میں ماں بیٹی اور دادی نواسی شامل تھی جاں بحق ہوئی تھی جب کہ ایک ماں، نو سالہ بیٹے اور تیرہ سالہ بیٹی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو ئے تھے سپیکر اسد قیصر نے متاثرہ خاندان کے گل خطاب اور صابر شاہ کے ساتھ اس موقع پر دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا اور ان کو امدادی چیک دیئے۔ ڈی سی صوابی شاہد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : صفحہ اول