دینی مدارس اسلام کی نرسریاں ہیں،مامون وزیر

دینی مدارس اسلام کی نرسریاں ہیں،مامون وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر ٹراسپورٹ ملک شاہ محمد خان کے فرزند ملک مامون وزیر نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کی نرسریاں اور امن کے گہوارے ہیں دینی مدارس کے ساتھ تعاون کرنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے ہمارے خاندان نے ہمیشہ دینی مدارس اور مساجد کے ساتھ تعاون کیا ہے میرے والدمنسٹر شاہ محمد خان نے ہمیشہ یہ اعلان کیا ہے کہ جس دن اسمبلی فلور پر اسلام یا دینی مدارس کے خلاف بل آئیگا سب سے پہلے میں مخالفت کروں گا والدین اگر اپنے بچوں کی دنیا اور آخرت سنوارنا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کو دینی مدارس کی چار دیواری میں لائیں عصری علوم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن قرآن حفظ کرنے سے دنیا وآخرت میں کامیابی ملتی ہے اسلام پھیلانے اور امن قائم رکھنے میں دینی مدارس کا کلیدی کردار ہے ان خیالات کا اظہار منڈی بکاخیل دینی مدرسے میں قرآن حفظ کرنے والے درجنوں حفاظ کرام کی جلسہ دستار بندی کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے امیر بہادر جان،مولانا شیخ الاسلام سمیع اللہ راشد،مولانا ضابطہ علی خان،مولانا مرزا خان،جنوبی وزیرستان کے امیر،مولانا محمد رومان شمالی وزیرستان کے امیر،مفتی صدیق اللہ شمالی وزیرستان اور مولوی نعمت اللہ سمیت دیگر علماء کرام اور مفتیان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ دنیا کی زندگی عارضی ہے اصل زندگی آخرت کی زندگی ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے قرآن وسنت کے مطابق زندگی گزارنی ہوگی دینی مدارس کی بدولت اسلام ایک بار پھر غالب ہوگا اور افغانستان سمیت مختلف ممالک میں اسلامی حکومتیں قائم ہوں گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کے فرزند ملک مامون خان وزیر نے قرآن حفظ کرنے والے درجنوں حفاظ کرام کو ہار پہناکر مبارکباد دی اور اپنی طرف سے مدرسے کے ساتھ نقد مالی تعاون کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

صفحہ اول -