لاکھوں مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاکھوں مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  



پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر غیر قانونی طریقے سے لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران برآمد کئے گئے غیر ملکی سامان میں کپڑا الیکٹرانک سامان اور دیگر اشیاء شامل ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام نان کسٹم پیڈ اشیاء کو کنٹینر کے ذریعے سمگل کئے جا رہا تھا جسے قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی محمد شعیب کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے نان کسٹم پیڈ اشیاء براستہ رنگ روڈ سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی گلبہار لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو واجد شاہ نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک کنٹینر کو روک کر تلاشی لینے پر کنٹینر سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا، برآمد ہونے والے سامان میں کپڑا، الیکٹرانک سامان اور دیگر اشیاء شامل ہیں جسے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کیا جا رہا تھا، تمام کسٹم چور اشیاء کو ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

مزید : صفحہ اول