5 روزہ پولیو مہم کے حوالے سے فائنل ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس

5 روزہ پولیو مہم کے حوالے سے فائنل ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس

  



مردان(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کے زیر صدارت 16 مارچ سے شروع ہونے والی 5 روزہ پولیو مہم کے حوالے سے فائنل ضلعی انسداد پولیو کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر رواں مہم کا افتتاح کیاگیا 5 روزہ مہم میں کل 406520ٹارگٹڈ بچوں کیلئے 86 یو سی ایم اوز اور 344 ایریا انچارج ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے جنکی سیکیورٹی کیلئے تقریبا 2160 پولیس اہلکا ر تعینات کئے گئے ہیں۔یہ موبائل ٹیمیں انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر 5سال سے تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔۔ اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبید الراحمان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کامران، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم گل نواز افریدی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیت محکمہ پاپولیشن، صحت، ایجوکیشن و پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈی سی مردان نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی وجہ سے یہ مرض خاتمے کے قریب ہے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع مردان میں انکاری والدین کے بہت سے کیسز سامنے آرہے ہیں اس سلسلے میں علمائے کرام، بلدیاتی نمائندگان، پٹواری اور سکول اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کریں اور اگاہی بھی پہلائی جائے تاکہ انکاریوں کی تعداد کو کم کیا جاسکے۔ انہوں ضلعی پولیس کو ہدایت کی کہ رواں مہم میں سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے جبکہ محکمہ بلدیات اور ریونیو عملہ کو ہدایت کی کہ آنے والی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جاسکے اور مذید کہا کہ مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائیگی۔

مزید : صفحہ اول