سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مارکے سوا کچھ نہیں کیا، پرویز خٹک

سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مارکے سوا کچھ نہیں کیا، پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ عوام کی محرومیاں دور کرنے پر خصوصی توجہ دی جاپان کی حکومت کے تعاون سے جیکا پروگرام اور ایشین ڈیولپمنٹ بنک کے تعاون سے چار اروب روپے کے سڑکوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے جو جون تک مکمل ہوجائے گا ضلع بھر میں سوئی گیس اور بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ضلع نوشہرہ پاکستان کا واحد ضلع ہوگا جہاں کونے کونے گلی کوچے تک سوئی گیس اور بجلی پہنچائیں گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کلاں میں سابق ضلعی کونسلر حاجی نوشیر خان کی رہائشگاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب اور یونین کونسل نواں کلے میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر ابپاشی لیاقت خٹک، حاجی نوشیر خان، سابق تحصیل ناظم احد خٹک، ابراہیم خٹک، اور سابق ناطم حاجی اعجاز خان بھی موجود تھے پرویز خان خٹک نے کہا کہ ملک معاشی طور پر عمران خان کی قیادت میں ترقی جانب رواں دواں ہے اور انشااللہ پانچ سال بعد عمران خان کی قیادت میں اس خطے میں پاکستان کا نقشہ تبدیل ہو کر ایک نیا پاکستان بن کر ابھر گا اور قوم کے تما م مسائل جس کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے وہ حل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے لوٹ مار کر کے ملک کا بیڑا غرق کر دیا تھا ہم سابق کرپٹ حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ عوام نے ہمیشہ کیلئے آپ کی سیاست دفن کر دی ہے اب ملک میں میرٹ کی بالا دستی قائم ہو گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سابق کرپٹ حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لے گی اور عوام کی فلاح و بہود پر خرچ کریں گی انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے فنڈز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اب صوبے میں ترقی کادور دورہ شروع ہوگا انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کے انے والا دورتعلیم کا ہے جو نوجوان بہترین تعلیم حاصل کریں گے وہ اگے بڑھ جائے گے موجودہ حکومت انصاف اور میرٹ کی پالیسی پر گامزن ہے پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے اپنی پانچ سالہ دور میں جتنی میرٹ بھر بھرتیاں کی ان تمام اداروں میں اب تبدیلی اچکی ہے اور میرٹ اور انصاف پر بھرتی ہونے والے نوجوانوں نے ترقی کا نیا دور شروع کردیا ہے

مزید :

صفحہ اول -