سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 افغان باشندے گرفتار

  سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 افغان باشندے گرفتار

  



پشاور(سٹی رپورٹر) کسٹم پریونٹیو سٹاف نے پاک افغان طورخم بارڈر پر ساڑھے 6 کلو گرام سے زائد سونا افغانستان لے جانے کی کوشش ناکام بنائی ہے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کو خفیہ ایجنسی کا تعاون حاصل تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز طورخم بارڈر پر کسٹم عملے نے ساڑھے چھ کلو گرام سے زائد سونا جس کی مالیت ساڑھے 5 کروڑ روپے بنتی ہے کو قبضے میں لیا۔ سونے کو سیمنٹ کے ٹرک سے پکڑا گیا جس کو ٹرک ڈرائیور کے کیبن کے نیچے چھپایا گیا تھا کسٹم عملے نے سونا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی دونوں کو تحویل میں لیا جبکہ حکام نے مقدمہ درج کر کے دو افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : صفحہ اول