بھارتی فوجیوں نے بار ہمولہ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

بھارتی فوجیوں نے بار ہمولہ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

  



سرینگر (آئی این پی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں، بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نوجوان ضلع کے علاقے شلو لو میں کورڈن اور سرچ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہید ہوا۔ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 2000سے اب تک 324مختلف واقعات میں 730افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران 1500مختلف واقعات میں اس ضلع میں 2657افراد کو شہید کیا گیا، جن میں 606شہری بھی شامل ہیں۔اسی دوران 464سیکورٹی اہلکار بھی اس ضلع میں ہلاک ہوئے۔

کشمیری نوجوان شہید

مزید : صفحہ اول