کرونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ احتساب عدالت کے اندر لوگوں کے آنے پر پابندی عائد

کرونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ احتساب عدالت کے اندر لوگوں کے آنے پر پابندی ...

  



سکھر(این این آئی)کرونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ، احتساب عدالت کے اندر لوگوں کے آنے پر پابندی عائد، تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر احتساب عدالت کے اندر غیر متعلقہ لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور عملے کو ہدایات دی گئی ہے کہ وہ کسی سے بھی ہاتھ نا ملائیں دوسری جانب سے احتساب عدالت میں اینٹی وائرس اسپرے بھی کرایا گیا ہے واضع رہے کہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سندہ ہائی کورٹ سکھر میں پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

کرونا وائرس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر