سانحہ رضویہ کیس، مرکزی ملزم جاوید اور ساتھی کا جسمانی ریمانڈ منظور

سانحہ رضویہ کیس، مرکزی ملزم جاوید اور ساتھی کا جسمانی ریمانڈ منظور

  



کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ رضویہ کے مرکزی ملزم جاوید عرف پورشن اور ساتھی یونس کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ کیس میں ایس بی سی اے کے گرفتار 3 ملازمین ریمانڈ پر ہیں۔سٹی کورٹ میں رضویہ سوسائٹی میں عمارت گرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم بلڈر جاوید عرف پورشن اور ساتھی یونس کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔صحافیوں سے گفتگو میں ملزم جاوید نے کہا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی والے اسکوائر فٹ، فلور کے حساب سے رشوت لیتے تھے جن افسران کو گرفتار کیا گیا، ان کو نہیں جانتا۔ غیرقانونی تعمیرات کیلئے میں نے ضلع وسطی کے افسران کو رشوت دی تھی۔ عمارت گرنے میں میرا کوئی قصور نہیں، اس وقت ایس بی سی اے افسران ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لیتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔

ملزم جاوید ریمانڈ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر