حفاظتی ماسک بیرون ملک سمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں ،مریم اورنگزیب

حفاظتی ماسک بیرون ملک سمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں ،مریم اورنگزیب
حفاظتی ماسک بیرون ملک سمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں ،مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حفاظتی ماسک بیرون ملک سمگل کرنے سے ملک میں قلت پیدا ہوئی ،کروڑوں روپے رشوت لے کر ماسک سمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائیں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ نیب نیازی گھٹ جوڑ کو سیاسی مخالفین اور میڈیا کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے،عمران مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کاکہنا ہے کہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کی جان سے کھیل رہی ہے ،عوام کا آٹا،چینی،گیس اور بجلی چوری کی جارہی ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد