تمام زائرین کورونا کے مریض نہیں، خود میں احساس پید اکرنا ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

تمام زائرین کورونا کے مریض نہیں، خود میں احساس پید اکرنا ہوگا،وزیراعلیٰ ...
تمام زائرین کورونا کے مریض نہیں، خود میں احساس پید اکرنا ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے گریز کیاجائے،تمام زائرین کورونا کے مریض نہیں، خود میں احساس پید کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے گریز کیاجائے،کوئٹہ تفتان بارڈر کورونا وائرس کی وجہ سے اہمیت اختیار کرگیا،تمام زائرین کورونا کے مریض نہیں، خود میں احساس پید کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ زائرین سے خوفزدہ نہ ہوں انہیں محدودایریامیں رکھا ہے ،بلوچستا ن حکومت ایڈوائزری جاری کرچکی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ