کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فنڈز اگلے ہفتے تک متعلقہ محکموں کو فراہم کردیئے جائینگے،حماد اظہر

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فنڈز اگلے ہفتے تک متعلقہ محکموں کو فراہم ...
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فنڈز اگلے ہفتے تک متعلقہ محکموں کو فراہم کردیئے جائینگے،حماد اظہر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فنڈز کاانتظام جاری ہے،متعلقہ محکموں کو اگلے ہفتے تک فنڈز فراہم کردیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فنڈز کاانتظام جاری ہے،غیرملکی منصوبوں کے غیر استعمال شدہ فنڈز کا ازسر نوتعین کیا جارہاہے،بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے تازہ فنڈز حاصل کئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز کورونا وائرس پرقابو پانے کیلئے استعمال کئے جائیں گے ،متعلقہ محکموں کو اگلے ہفتے تک فنڈز فراہم کردیئے جائیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد