کویت بھر میں جمعہ کی نماز باجماعت ادا نہ ہوسکی، اذان میں بھی تبدیلی

کویت بھر میں جمعہ کی نماز باجماعت ادا نہ ہوسکی، اذان میں بھی تبدیلی
کویت بھر میں جمعہ کی نماز باجماعت ادا نہ ہوسکی، اذان میں بھی تبدیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کویت نے عارضی طور پر کورونا کے خدشے کے باعث تمام مساجد پر نماز باجماعت عارضی طور پر روک دی ہےاور اذان میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے ’’ گھر میں ہی نماز ادا کریں‘‘ کا جملہ شامل کردیا گیا۔ 

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق کویتی وزارت اوقاف اور اسلامی افیئرز نے جمعہ کو اعلان کیا کہ دن کی پانچوں نمازیں جو معمول کے مطابق مساجد میں ہوتی ہیں، منسوخ کی جارہی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل کئی ویڈیوز میں سنا گیا کہ باجماعت نماز کے لیے نمازی مساجد میں نہ آئیں تاہم موذن معمول کے مطابق ہی اذان دیتے رہیں گے ، عام طور پر اذان میں کہا جاتا ہے کہ نماز پڑھنے آئیں لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ اپنے گھر پر ہی نماز پڑھیں، وزارت مذہبی امور نے کہا کہ تاحکم ثانی یہ تبدیلیاں نافذ العمل رہیں گی ۔ 

ادھرگلف نیوز کے مطابق ملک بھر میں پبلک پارکس بھی بند کردیئے گئے ، جمعہ کی نماز  منسوخ  کرنے کی تصدیق گلف نیوز  نے بھی کردی تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ معمول کی پانچ نمازوں کی بھی مساجد میں ادائیگی کی ممانعت کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کویت میں کرونا وائرس کے 8 مزید کیسوں کی تصدیق ہوئی اور کویت وہ واحد عرب ملک ہے جس نے جمعہ کی نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی عائد کردی۔ 

ادھر دنیا نیوز کے مطابق جمعہ کی نماز کویت کی کسی بھی مسجد میں ادا نہیں کی گئی ۔ مساجد میں پانچوں فرض نمازوں کے لیے مقررہ وقت پر اذان دی گئی تاہم موذن حضرات نے لائوڈ سپیکر سے یہ اعلان بھی کیا کہ سب لوگ نماز وہیں ادا کرلیں جہاں وہ اس وقت موجود ہیں۔ کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق کویتی وزارت اوقاف نے بیان میں کہا کہ صحت حکام کی ہدایات اور دارالافتا کے فتوے کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -