وزیراعلیٰ سندھ نے اپنا ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارہ کرونا سے ’لڑنے‘ کیلئے پیش کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنا ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارہ کرونا سے ’لڑنے‘ کیلئے پیش ...
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنا ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارہ کرونا سے ’لڑنے‘ کیلئے پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کا ہیلی کاپٹر اور جیٹ استعمال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق تفتان بارڈر سے زائرین کو لے کر سات بسیں سکھر پہنچ گئی ہیں۔

بسوں میں 270مردوخواتین اور19بچے شامل ہیں۔سکھر آنے والے زائرین کو آئسولیشن یونٹ پہنچا دیاگیا جہاں انہیں 14دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے ہر ضلع میں ایک قرنطینہ روم بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔وزیراعلیٰ نے اہنا ہیلی کاپٹربھی سکھر بھجوا دیا ہے جو تفتان سے آنے والے زائرین کے خون کے نمونے لے کر کراچی آئے گا۔ڈبلیو ایچ او اور دیگر ماہرین کی خصوصی ٹیم بھی سکھر بھیجنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ وہ طبی ٹیم کو اپنے جیٹ میں روانہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سترہواں اجلاس ہوا جس میں وزیرصحت ،آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کے آتے ہی ٹیسٹ شروع کردیئے جائیں۔انہوں نے کہا وہ اس ضمن میں متعلقہ افسروں سے رابطے میں رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا  کہ کوئٹہ سےزائرین سکھر پہنچ رہے ہیں، اب تک سکھر میں 289 زائرین پہنچےہیں، مزید 853 زائرین پہنچنے والے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 300 ٹیسٹنگ کٹس سکھر بھیج دی گئیں ہیں اور 36 ڈاکٹر اور تربیت یافتہ طبی عملہ سکھر  میں تعینات کیا گیا ہے جو خون کے نمونہ لے گا۔

سکھر سے آنے والے 100نمونے آغا خان اسپتال، 100انڈس اور100 اوجھا میں ٹیسٹ ہونگے۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئےآنےوالوں کےلیےبھی تیاری کرنی ہے، صوبےمیں کورونا کے15 کیسزہیں، ایک کیس مقامی ہے۔نہوں نے کہا کہ وہ لوکل ٹرانسمیشن روکنا چاہتے ہیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو، لوکل ٹرانسمشین روکنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔