’بہاولپورکو سیکرٹریٹ بنانے میں کوئی صداقت نہیں،جنوبی پنجاب کے دارالحکومت کا فیصلہ۔۔۔‘شاہ محمود قریشی نے واضح اعلان کردیا

’بہاولپورکو سیکرٹریٹ بنانے میں کوئی صداقت نہیں،جنوبی پنجاب کے دارالحکومت ...
’بہاولپورکو سیکرٹریٹ بنانے میں کوئی صداقت نہیں،جنوبی پنجاب کے دارالحکومت کا فیصلہ۔۔۔‘شاہ محمود قریشی نے واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہاولپورکو سیکرٹریٹ بنانے میں کوئی صداقت نہیں،جنوبی پنجاب کے دارالحکومت کا فیصلہ جنوبی پنجاب کی مستقبل میں نومنتخب حکومت کرے گی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بارکچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ ملتان بنے اور وہ منطقی دلائل دیتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ بہاولپور کو ترجیح دی جائے اور یہ آرا کا تبادلہ ہے جو ہوتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا اس دوران یہ ابہام پیدا کیا گیا کہ بہاولپور کا فیصلہ ہوگیا جو کہ درست نہیں ہے۔ بہاولپور صوبے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔
انہوں نے کہاکیونکہ صوبہ بنانے کےلئے آئینی ترامیم اور دیگر تقاضوں کی تکمیل کیلئے وقت درکار ہے اس لئے فیصلہ ہوا ہمیں اس کی جانب آگے بڑھنا چاہئے اور سیکرٹریٹ قائم کرنا چاہئے کیونکہ سیکرٹریٹ کیلئے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے رائے دی کہ اس حوالے سے ملتان اور بہاولپور میں دو دفاتر قائم کئے جائیں جن میں سے ایک ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ کا ہو جو بہاولپور میں جبکہ ایک ایڈیشنل آئی جی ساوتھ کا ہو جو کہ ملتان میں قائم کیاجائے ۔مستقبل میں اسمبلی کے قیام اور اس میں ووٹنگ اورعوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت کا قیام عمل میں لایاجائے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ عناصر کہتے ہیں نہ کریں گے نہ ہی کرنے دیں گے۔
تحریک انصاف کے بل پر عملدرآمد کے حوالے سے شاہ محمود نے کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد کیلئے دوتہائی اکثریت چاہئے۔پی ٹی آئی اپنے منشور کے مطابق بل لائے گی۔اپوزیشن جماعتوں سے درخواست ہے کہ بل کو سپورٹ کریں،انہوں نے کہا مختلف رہنما صوبے کی حمایت اخباری بیانات میں کررہے ہیں وہ اخباروں کی زینت بننے کے بجائے عملی اقدام کریں اور ہماری آواز میں آواز ملائیں۔ شاہ محمود نے کہاہمیں کریڈٹ سے غرض نہیں،صوبہ بنادیں کریڈٹ آپ لے لیں۔گیلانی صاحب نے سہرا پہننا ہے تو میں پہنانے کو تیار ہوں بلاول کہیں تو انہیں پہنانے کو تیار ہوںاور اگر کسی ن لیگی دوست خواہشمند ہوتو اسے بھی پہنانے کو تیارہوں۔صوبہ بننے تو دیں نہ۔
سیکرٹریٹ کی فعالیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ یکم جولائی کو آپریشنل ہوجائے۔یہ بھی کوشش ہے کہ رواں سال صوبائی بجٹ میں سیکرٹریٹ کیلئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں۔انہوں نے کہا سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے کوششیں یکم اپریل سے شروع کردی جائیں گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -