حکومت نے کرونا ویکسین کی تیاری پر انعام کا اعلان کر دیا

حکومت نے کرونا ویکسین کی تیاری پر انعام کا اعلان کر دیا
حکومت نے کرونا ویکسین کی تیاری پر انعام کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر کی جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کی سزاوں میں 90 دن کی کمی کر دی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکراچی ائرپورٹ پر خصوصی آئسولیشن وارڈ تشکیل دیدیا۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کرونا ویکسین کی تیاری پر انعام کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرونا سے بچاو کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے، جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کی سزاوں میں 90 دن کی کمی کر دی گئی۔ آئی جی جیل نصرت منگھن نے 60 روز جبکہ جیل سپرینٹنڈنٹس نے 30 دن کی معافی دی۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو مخصوص مدت کیلئے عدالتوں میں پیشی سے استثنی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جسکے لئے سندھ حکومت عدالت عالیہ سےرجوع کرےگی۔ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی ادارہ صحت کی ہدایت پر کراچی ایئر پورٹ ایپرن ایریا کے قریب خصوصی آئسولیشن وارڈ تشکیل دیدیا۔ ایئر پورٹ پر مسافروں کی سکریننگ کے عمل کو مزید موثر بنا نے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
سندھ کے وزیراطلاعات ناصر شاہ نے کرونا کی ویکسین بنانے پر انعام کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ریسرچ لیباٹریز یا اسٹوڈنٹس کی بھرپور مدد کرے گی۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے جناح ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا۔ سندھ حکومت سے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا کی تشخیصی سہولیات مہیا کرنے کی سفارش کی۔
ا±دھر کراچی سمیت سندھ میں کرونا وائرس کا خوف بڑھنے لگا، سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے تیس مئی تک بند کردیئے، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا، کراچی میں پی ایس ایل کے میچ شائقین کے بغیر ہوں گے،، مراد علی شاہ نے ملک کے تمام بارڈر بند کرنے کا مطالبہ کردیا،پنجاب کابینہ نے بھی کرونا وائرس کے پیش نظر صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی۔