وزیر قانون پنجاب کی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے ملاقات،قیدیوں کو عدالتوں میں نہ لانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا

وزیر قانون پنجاب کی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے ملاقات،قیدیوں کو عدالتوں میں ...
وزیر قانون پنجاب کی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے ملاقات،قیدیوں کو عدالتوں میں نہ لانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مامون رشید سے ملاقات کی جس میں وزیر قانون نے چیف جسٹس کوکورونا وائرس سے بچاو¿ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے قیدیوں کوعدالتوں میں نہ لانے کے حکومتی فیصلے پرچیف جسٹس کواعتماد میں لیا،راجہ بشارت نے قیدیوں سے ملاقات پرپابندی کے فیصلے کی تفصیلات سے بھی چیف جسٹس کوآگاہ کیا۔

راجہ بشارت نے کہا کہ کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے بروقت اورموثر اقدامات کر رہے ہیں،عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومتی ذمہ داری ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور