کیوں نہ تمام جانوروں کو چڑیا گھر سے پناہ گاہوں میں بھیجنے کاحکم دے دیں؟ ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کے چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار سے متعلق میں ریمارکس

کیوں نہ تمام جانوروں کو چڑیا گھر سے پناہ گاہوں میں بھیجنے کاحکم دے دیں؟ ،چیف ...
کیوں نہ تمام جانوروں کو چڑیا گھر سے پناہ گاہوں میں بھیجنے کاحکم دے دیں؟ ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کے چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار سے متعلق میں ریمارکس

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ میونسپل کارپوریشن کے پاس اس کنٹرول کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں،کیوں نہ تمام جانوروں کو چڑیا گھر سے پناہ گاہوں میں بھیجنے کاحکم دے دیں؟ ،یہ وہ ملک ہے جہاں 97فیصد لوگ مسلمان ہیں،اسلام زندگی کے تحفظ کا درس دیتا ہے،حکومت،ایم سی آئی، چڑیا گھر انتظامیہ نے ثابت کر دیا وہ جانوروں کی حفاظت کے اہل نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،سیکرٹری وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے کہاکہ جب بھی وزارت سے کوئی چڑیا گھر گیا،انتظامیہ نے وہاں تالے لگا دیئے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ چڑیا گھر میں ایسی کیا کشش ہے کہ اس پر اتنی سیاست کی جارہی ہے؟،چڑیا گھرکے جانوروں سے متعلق قانون موجود ہے لیکن خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ سابق حکومت نے بھی اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں لی،چڑیا گھرکا کنٹرول میونسپل کارپوریشن کو دے دیا گیا، میونسپل کارپوریشن کے پاس اس کنٹرول کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کیوں نہ تمام جانوروں کو چڑیا گھر سے پناہ گاہوں میں بھیجنے کاحکم دے دیں؟ ۔یہ وہ ملک ہے جہاں 97فیصد لوگ مسلمان ہیں،اسلام زندگی کے تحفظ کا درس دیتا ہے،حکومت،ایم سی آئی، چڑیا گھر انتظامیہ نے ثابت کر دیا وہ جانوروں کی حفاظت کے اہل نہیں۔

میئراسلام آباد نے کہاکہ دستیاب وسائل میں بہتر پرفارم کر رہے ہیں، وفاقی حکومت چڑیا گھر کے لیے فنڈ نہیں دے رہی، چڑیا گھر کے جانوروں کےلئے فوڈ اور میڈیسن سی ڈی اے فراہم کرتا ہے، چڑیا گھر کی بہتری کےلئے اقدامات کرنا چاہتے ہیں مگر وسائل نہیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے چڑیا گھر کا انتظام چلانے کیلئے ہائیکورٹ نے کمیشن قائم کردیا،کمیشن سیکرٹری وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی نگرانی میں چڑی اگھر کے امور سنبھالے گا،عدالت نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے ،میئر،چیئرمین وائلڈلائف کمیشن کے رکن ہوں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد