پی پی رہنما سردار لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کاواقعہ، نبیل گبول کی ضمانت منظور
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر نبیل گبول کی ضمانت منظو رکرلی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ اور توڑپھوڑ کے معاملے پر نبیل گبول کیخلاف سٹی کورٹ میں سماعت ہوئی ،نبیل گبول کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج ہے،نبیل گبول نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ لطیف کھوسہ سے صلح ہوگئی،عدالت نے نبیل گبول کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔