کورونا وائر س کاخدشہ،اسلام آبادہائیکورٹ نے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے روک دیا

کورونا وائر س کاخدشہ،اسلام آبادہائیکورٹ نے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے ...
کورونا وائر س کاخدشہ،اسلام آبادہائیکورٹ نے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے روک دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اسلام آبادہائیکورٹ نے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے روک دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے ملازمین کو کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بائیو میٹرک حاضری سے روک دیا گیا،رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہاگیا ہے کہ آئندہ احکامات تک ملازمین بائیو میٹرک حاضری نہ لگائیں ،سرکلر میں مزید کہاگیا ہے کہ غیرمعمولی حالات کے پیش نظر ملازمین ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد