حکومتی ہیلی کاپٹر اب عوام کیلئے استعمال ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آگئے

حکومتی ہیلی کاپٹر اب عوام کیلئے استعمال ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب بھی میدان میں ...
حکومتی ہیلی کاپٹر اب عوام کیلئے استعمال ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آگئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی میدان میں آگئے۔اپنا ہیلی کاپٹر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کے سپرد کردیا۔انہوں نے کہاہیلی کاپٹر پنجاب کے عوام کی امانت ، اب انہی کی سہولت کیلئے استعمال ہوگا, انہوں نے بھی اپناہیلی کاپٹر کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت کے حوالے کر دیا۔محکمہ صحت کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلقہ امور کی انجام دہی کیلئے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر استعمال کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حالت کا نفاذ ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت متعدد اقدامات اٹھارہی ہے۔اسی ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی طبی سرگرمیوں کیلئے دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹرپر ضروری طبی امداد کیلئے ادویات، طبی آلات اور کٹس بھی جلد از جلد منتقل کی جاسکیں گی۔وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کو مریضوں کی منتقلی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو علاج کیلئے مخصوص ہسپتالوں میں جلد از جلد منتقل کرنا ممکن ہوگا۔عوام کی صحت سے زیادہ کچھ اہم نہیں۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی سرگرمیوں میں آسانی ہوگی۔عثمان بزدارنے کہاکورونا وائرس سے بچاو¿ اور پیشگی حفاظتی اقدامات میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔

ہیلی کاپٹر پنجاب کے عوام کی امانت ہے، انہی کی سہولت کیلئے استعمال ہوگا۔حکومت پنجاب لاہور، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان میں کورو نا کیلئے مخصوص ہسپتال قائم کر چکی ہے۔محکمہ صحت کو پہلے بھی ہر طرح کے وسائل دیئے، آئندہ بھی دیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور