” مر یم نواز باہر نکل کر کہہ رہی ہیں اللہ، رسول کے واسطے مجھے باہر جانے دو“

” مر یم نواز باہر نکل کر کہہ رہی ہیں اللہ، رسول کے واسطے مجھے باہر جانے دو“
” مر یم نواز باہر نکل کر کہہ رہی ہیں اللہ، رسول کے واسطے مجھے باہر جانے دو“

  



لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مر یم نواز باہر نکل کر کہہ رہی ہیں اللہ اور رسول کے واسطے مجھے باہر جانے دو(ن)لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی طور پر ختم ہو چکی ہے بزدل لوگ پاکستان سے ڈرکر بھاگے ہوئے

ہیں وہ حکومت کا کیا مقابلہ کر یں گے ؟کورنا وائر س سے نہ خوفزدہ ہو اور نہ ہی ڈریں مسلمان کا ایمان ہے جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں آ سکتی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاسی موت ہو چکی ہے ان کی قیادت خوفز دہ ہے مر یم نواز ملک وقوم کیلئے نہیں صرف اس لیے باہر نکل ہیں کہ انکو باہر جانے کی اجازت دی جائے مگر حکومت کا فیصلہ ہے کسی کو باہر نہیں جانے دیا جائیگا مگروہ کہہ رہی ہیں کہ اللہ ،رسول کا واسطہ ہے مجھے جانے دو ۔

کورونا کے حوالے سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں نئی فضا ہے،لوگوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چا ہیے مسلمانوں کا ایمان ہے کہ جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے خدشے کے پیش نظر ریلوے میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے تمام  سٹیشنز پر صفائی اور اسپرے کے انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے،جبکہ تمام ہسپتالوں کو قرنطینہ بنانے کی آفر کی ہے ۔36 چھوٹی ڈسپنسریز اور8 بڑے ہسپتال حکومت کودینے کی پیشکش کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے ہسپتالوں میں نہ تووینٹی لیٹر ہیں نہ ہی انہیں خریدنے کے پیسے ہیں ۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کورونا سے امریکہ جیسا ملک ہل کر رہ گیا ، پاکستان میں کورونا زیادہ نہیں سارے کیسز ملک سے باہر سے آئے ہیں ائرپورٹس پر صحیح اسکریننگ کی جائے تو محفوظ رہا جاسکتا ہے ایم ایل ون ریلوے کے انقلاب کا نام ہے ،کورونا سے متاثر نہیں ہوگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور