بھارت نے 8 پاکستانی قیدیوں کورہا کردیا

بھارت نے 8 پاکستانی قیدیوں کورہا کردیا
بھارت نے 8 پاکستانی قیدیوں کورہا کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے 8 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا،پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کیا گیا،رہائی پانے والے قیدیوں میں عبدالرشید ،محمود احمد،سید جاوید اقبال،غلام اکبر،عرفان اللہ،فیروز الواردین،جاوید اسلم اور ظہور احمد شامل ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بھارت نے 8 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا،پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کیا گیا،قیدیوں کی حوالگی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اہلکارکی موجودگی میں ہوئی،پاکستانی ہائی کمیشن قیدیوں کی وطن واپسی کےلئے بھارتی حکام سے رابطے میں رہا۔

بھارت کی جانب سے رہائی پانے والے قیدیوں میں عبدالرشید،محمود احمد،سید جاوید اقبال،غلام اکبر،عرفان اللہ ،فیروز الواردین،جاوید اسلم اور ظہور احمد شامل ہے،مذکورہ افراد غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور