پاکستان کی نامور آرٹسٹ حرا مانی اتنا کیوں روئیں کہ ناک سرخ ہوگئی؟
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی نامور آرٹسٹ اداکارہ حرا مانی کاکہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں مزمل اور ابراہیم کی یاد میں اتنا روئی ہیں کہ ان کی ناک سرخ ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرحرا کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بے حد خوبصورت سفید کرتے میں ملبوس ہیں تاہم ان کی سرخ ناک بھی نمایاں ہورہی ہے ۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”ہاں میں بہت روئی ہوں اس لئے ناک لال ہے، انہوں نے اپنے بیٹوں ابراہیم اور مزمل کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ” میں تم دونوں کو بہت مس کررہی ہوں“۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ حرا مانی کی ان تصاویر پر موجود لوکیشن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ امریکی شہر ڈیلس میں موجود ہیں۔
View this post on Instagram
سفید کپڑوں کے ساتھ ساتھ حرا نے جوتے بھی سفید ہی پہن رکھے ہیں ۔
View this post on Instagram
حرا کے کندھے پر موجود ان کا خوبصورت بیگ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔
View this post on Instagram