پاکستان میں سونا 2 ہزار 750 روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں سونا 2 ہزار 750 روپے سستا ہوگیا
پاکستان میں سونا 2 ہزار 750 روپے سستا ہوگیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گراوٹ کا شکار ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار 750 روپے سستا ہو کر 90 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔ ملک میں 10 گرام سونا 2 ہزار 357 روپے سستا ہو کر 77 ہزار 890 روپے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ہزار 160 روپے جبکہ پاکستان میں 900 روپے سستا ہوا تھا۔

مزید : بزنس