پاکستان میں شادی ہال بند ہوئے تو احد رضا میر اور سجل علی نے کس ملک میں جا کر شادی کرلی؟
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریب پاکستان کی بجائے ابوظہبی میں ہوئی۔
اداکار جوڑے کی شادی میں دوست احباب اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
نکاح کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب نکاح خواں نے احد رضا میر کا نام احمد رضا میر سمجھ لیا، جس پر وہاں موجود لوگوں کے قہقہے گونج اٹھے۔
This actually happened MashaAllah ????????❤️❤️#SaHadKiShaadi pic.twitter.com/GSpJaSzQ66
— Kainat | TEAM DULHA ???? (@KainatZaYa) March 14, 2020
سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریب کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ٹوئٹر پر #SaHadkiShaadi کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
نکاح ہوتے ہی اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرکے ’سجل احد میر‘ کرلیا۔
احد رضا میر نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ ہیلو مسز میر‘۔