کرونا وائرس کا خوف ،سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی ہدایات جاری کر دیں

کرونا وائرس کا خوف ،سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی ہدایات جاری کر ...
کرونا وائرس کا خوف ،سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی ہدایات جاری کر دیں

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ کام کے مقامات پر مصافحہ سے گریز کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی ایڈوائزری کے مطابق ملازمین کو دفتر کے کام کے دوران خاص طور پر مصافحہ سے گریز کرنے کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں آنے سے گریز کرنا چاہئے۔حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین کو دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری پر بھی پابندی عائد کردی ہے جبکہ  ملازمین کو  یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فلو میں مبتلا افراد سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ جو لوگ دفاتر میں کمپیوٹر چلاتے ہیں وہ اس خطرناک بیماری سے بچنے کے لئے دستانے استعمال کریں جو سانس اور کھانسی کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔

دوسری طرف آئی جی سندھ نے بھی  پولیس اہلکاروں کو کورونا وائرس کے خطرے کے درمیان احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آئی جی پی سندھ نے پولیس اہلکاروں کو اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے سرجیکل ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس اہلکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈیوٹی کے دوران کم از کم تین فٹ کا فاصلہ رکھیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد30 ہوچکی ہے اس لیے صوبائی حکومت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ رش  والے مقامات پرجانے سے گریز کریں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی