ہماری ٹیم کا کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی واپس نہیں جانا چاہتا، پی ایس ایل کی کس ٹیم نے شاندار اعلان کر دیا؟

ہماری ٹیم کا کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی واپس نہیں جانا چاہتا، پی ایس ایل کی کس ...
ہماری ٹیم کا کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی واپس نہیں جانا چاہتا، پی ایس ایل کی کس ٹیم نے شاندار اعلان کر دیا؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری ٹیم کا کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی واپس نہیں جانا چاہتا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں سے براہ راست گفتگو کی اور ہمیں اس حوال ےسے کوئی علم نہیں تھا تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کوئی غیر ملکی کھلاڑی واپس نہیں جانا چاہتا جبکہ جیسن رائے اور ٹیمل ملز نے آج ہوٹل میں آرام کرنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا تھا جس میں چند کھلاڑیوں نے کورونا کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ کو وطن واپس جانے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر انہیں وطن واپس جانے کی اجازت دیدی گئی بلکہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی آپشن دیا گیا کہ وہ جب چاہیں وطن واپس جا سکتے ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update