امریکی خاتون بھارت یوگا سیکھنے آئی، یوگا شالا میں انسٹرکٹر نے شراب پلا کر انتہائی شرمناک حرکت کردی

امریکی خاتون بھارت یوگا سیکھنے آئی، یوگا شالا میں انسٹرکٹر نے شراب پلا کر ...
امریکی خاتون بھارت یوگا سیکھنے آئی، یوگا شالا میں انسٹرکٹر نے شراب پلا کر انتہائی شرمناک حرکت کردی

  



ڈیہرہ دھوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے شہر رشی کیش میں ایک امریکی خاتون کو یوگا سنٹر میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کیش مذہبی زیارتوں کے حوالے سے مشہور شہر ہے، جہاں ایک یوگا سنٹر میں 33 سالہ امریکی خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی، ملزم کی شناخت 26 سالہ گتانیش کے نام سے ہوئی ہے جو رشی کیش ناتھ یوگا شالا میں یوگا سکھانے کا کام کرتا ہے۔

خاتون کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گیتا نیش نے خاتون کو 10 مارچ کی رات شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ امریکی خاتون گزشتہ ایک ماہ سے یوگا شالا میں یوگا سیکھ رہی تھی۔ ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے خاتون کا میڈیکل کرالیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

مزید : جرم و انصاف