”وطن واپس لوٹنے والے غیر ملکی کھلاڑی اور کوچ نے یہ فیصلہ کرونا کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ۔۔۔“ وسیم خان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو داد دیں

”وطن واپس لوٹنے والے غیر ملکی کھلاڑی اور کوچ نے یہ فیصلہ کرونا کی وجہ سے نہیں ...
”وطن واپس لوٹنے والے غیر ملکی کھلاڑی اور کوچ نے یہ فیصلہ کرونا کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ۔۔۔“ وسیم خان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو داد دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صورتحال مسلسل تبدیل ہورہی ہے جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ 10 کھلاڑیوں اور ایک کوچ نے لیگ چھوڑ کرنے کا فیصلہ صرف اور صرف فلا ئٹ آپریشن معطل ہونے کے خطرے کے پیش نظر کیا۔
تفصیلات کے مطابق وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے مالکان نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو اپنی مرضی سے لیگ چھوڑنے کی اجازت دی کیونکہ کھلاڑیوں کا اعتماد اور یقین پی سی بی کیلئے سب سے اہم چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے لیگ چھوڑنے کی اجازت ملنے کے بعد جن 10 کھلاڑیوں اور ایک کوچ نے لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، انہیں مستقبل میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے یا اپنے ممالک کے بارڈر بند ہونے کا خطرہ ہے جب کہہم ان تمام کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائیں گے اور دیگر کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف کیلئے بھی یہی پروٹوکول اپنایا جائے گا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -