کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کیوں ہوئی؟ سہیل اختر نے 2 روز بعد بالآخر دل کا حال سنا دیا

کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کیوں ہوئی؟ سہیل اختر نے 2 روز بعد بالآخر دل کا حال ...
کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کیوں ہوئی؟ سہیل اختر نے 2 روز بعد بالآخر دل کا حال سنا دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہیل اختر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کی اہم وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میچ کے بعد ہم ایک اہم موڑ پر آ گئے ہیں کیونکہ اگلے مرحلے میں جانے کیلئے آخری میچ جیتنا نہایت اہم ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تینوں مرکزی باﺅلرز کی انجریز بھی ٹیم کیلئے نقصان دہ رہی ہیں جس کی وجہ سے ہم گزشتہ تین میچز والی کارکردگی بھی برقرار نہیں رکھ سکے تاہم اس بات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ فتح ٹیم ورک سے ملتی ہے اور بطور کپتان میں نے بھی غلطیاں کی ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update