کورونا وائرس کے باعث کون سے 10 غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ چکے ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

کورونا وائرس کے باعث کون سے 10 غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ چکے ہیں؟ تفصیلات ...
کورونا وائرس کے باعث کون سے 10 غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ چکے ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کو وطن واپس لوٹنے کی پیشکش کے بعد اب تک 10 غیر ملکی کھلاڑی اور ایک کوچ وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل اور بارڈرز بند ہونے کے خطرے کے پیش نظر پی ایس ایل میں شامل 10 غیرملکی کھلاڑیوں اور ایک کوچ نے واپس جانے کی خواہش ظاہرکی جس کے بعد پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کواپنے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دیدی۔

کورونا وائرس کے خوف سے اب تک پی ایس ایل چھوڑ کر واپس اپنے ملک جانے والوں میں کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز، ملتان سلطانز کے ریلی روسو اور جیمز وینس، پشاور زلمی کے ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لیام ڈاسن، جیمز فوسٹر (کوچ)، لوئس گریگری اور لیام لیونگ سٹون جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے اور ٹیمل ملز شامل ہیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ان کھلاڑیوں کے پی ایس ایل سے آو¿ٹ ہونے کے بعد تمام ٹیموں کو قانون کے مطابق متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کی اجازت ہوگی، جس کی منظوری ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی دے گی جبکہ پی سی بی اس ضمن میں صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا رہے گا اور اس دوران وہ تمام ٹیم مالکان سے رابطے میں رہے گا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update