کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی، عبدالرزاق نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی، عبدالرزاق نے ایسی بات کہہ ...
کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی، عبدالرزاق نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈرز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باﺅلنگ کوچ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کامیابی کی طرف جا رہی تھی کہ کرونا وائرس آگیا تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈیٹر کے باﺅلنگ کوچ اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں ہمارے وجود کا برقرار رہنا ممکن ہے لیکن ایسا کرنے کیلئے اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا پڑے گی،غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ پی ایس ایل کامیابی کی طرف جا رہی تھی کہ کرونا وائرس آگیا،عالمی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگی ہے،پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ناقص اور خراب کارکردگی کو سفر کی زیادتی سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، ہم لیگ میں اپنے وجود کو برقرار رکھ سکتے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈاور لاہور قلندرز کو شکست ہو جائے اور ہم کراچی کنگز سے جیت گئے تونیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل فور میں جگہ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،تاہم ہمارے کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کی کوشش کرنی ہوگی، ہم اپنی کمزوریوں کو دور کریں گے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا، امید ہے کہ اگلے سال لیگ زیادہ اچھے انداز میں منعقد ہوگی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہ کرکٹ سخت محنت مانگتی ہے، اگر توجہ ہٹ جائے تو کرکٹر کی کارکردگی خراب ہو جاتی ہے، نوجوان کرکٹرز کو چاہیے کہ وہ بھرپور محنت پر توجہ دیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update