بین ڈنک واپس جائیں گے یا باقی میچز بھی کھیلیں گے؟ ناقابل یقین اعلان کر دیا

بین ڈنک واپس جائیں گے یا باقی میچز بھی کھیلیں گے؟ ناقابل یقین اعلان کر دیا
بین ڈنک واپس جائیں گے یا باقی میچز بھی کھیلیں گے؟ ناقابل یقین اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک نے کورونا وائرس کے باعث واپس نہ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقی میچز کھیلنے کا اعلان بھی کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رہ کر باقی میچز کھیلنے کا میرا ذاتی فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے واضح کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وباءکے باوجود لاہور میں قیام میرا ذاتی فیصلہ ہے اور میں نے تمام صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے، ابھی تک میں آرام میں ہوں اس لئے اتوار کو میچ کیلئے میدان میں اتروں گا، میں ابھی تک تمام میچز کیلئے دستیاب ہوں اور اس حوالے سے اپنی فیملی، بورڈ، ٹیم اور سب متعلقہ لوگوں کے ساتھ رابطے میں بھی ہوں۔

بین ڈنک نے کہا کہ تمام حالات کو دیکھ رہا ہوں اور اگر ایسی صورتحال ہی رہی تو میں یہی رہنا چاہوں گا کیونکہ میرا اچھا وقت گزار رہا ہے اور میں مزید میچز بھی کھیلنا چاہوں گا تاہم کورونا وائرس کے حوالے سے تمام حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور مستقبل سے متعلق کوئی بھی فیصلہ صورتحال کے مطابق ہی کروں گا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update