کرونا وائرس سے بچاؤ اور ہماری ذمہ داری ،ملک کے معروف عالم دین نے طالب علموں اور اساتذہ کے نام درد بھرا پیغام جاری کر دیا

کرونا وائرس سے بچاؤ اور ہماری ذمہ داری ،ملک کے معروف عالم دین نے طالب علموں ...
کرونا وائرس سے بچاؤ اور ہماری ذمہ داری ،ملک کے معروف عالم دین نے طالب علموں اور اساتذہ کے نام درد بھرا پیغام جاری کر دیا

  



جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں پاکستان راہ حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور ملک کے معروف عالم دین مولانا محمد معاویہ اعظم طارق نے کرونا وائرس جیسی موذی بیماری سے بچاؤ کے لئے ملک بھر کے دینی اداروں ،کالجز اور یونیوسٹیوں کے نوجوان طالب علموں اور اساتذہ سے ایسی اپیل کر دی کہ ہر کوئی عش عش کر اٹھے گا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے ہیں جبکہ سکول و کالجز ،دینی اداروں اور یونیورسٹیوں میں بھی 5 اپریل تک تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔حکومت کے ساتھ ساتھ ہر کوئی اس موذی مرض سے بچاؤ کے لئے اپنی سطح پر اقدامات میں مصروف دکھائی دے رہا ہے ،ایسے میں ملک کے معروف عالم دین اور پنجاب اسمبلی میں راہ حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولانا محمد معاویہ اعظم طارق نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں دینی اداروں ،کالجز اور یونیورسٹیز کے طالب علموں اور اساتذہ کے نام درد بھرا پیغام جاری کر دیا ہے۔ممبر پنجاب اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم طارق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں  سکول و کالجز میں پندرہ ، پندرہ ، بیس ،بیس دن کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں ، دینی اداروں ،کالجز اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علموں اور اساتذہ سے میری درخواست ہے کہ وہ پنے علاقے کے ہیلتھ یونٹس ،ٹی ایچ کیو ،ڈی ایچ کیو یا اس سے بڑی سطح کے ہوں وہ وہاں پر رضا کارانہ طور پر آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ  رجوع الیٰ اللہ کی کیمپئین چلائیں تاکہ ہمیں بحثیت قوم اس مصیبت سے چھٹکارا مل سکے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /جھنگ