کرونا وائرس کا ایک اور مقامی کیس سامنے آگیا، مریض نے تو کسی متاثرہ ملک کا سفر نہیں کیا لیکن اس کا والد کس جگہ سے آیا ہے؟ ایران سے نہیں بلکہ ۔۔۔

کرونا وائرس کا ایک اور مقامی کیس سامنے آگیا، مریض نے تو کسی متاثرہ ملک کا سفر ...
کرونا وائرس کا ایک اور مقامی کیس سامنے آگیا، مریض نے تو کسی متاثرہ ملک کا سفر نہیں کیا لیکن اس کا والد کس جگہ سے آیا ہے؟ ایران سے نہیں بلکہ ۔۔۔

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں نئے کیس کے بعد سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کرونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 15 ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ مریض کی ٹریول ہسٹری موجود نہیں ہے بلکہ اس کا والد یورپ سے پاکستان واپس آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مریض کے والد کے سیمپل لینے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی