”ملتان کیخلاف میچ میں کراﺅڈ تو نہیں آئے گا لیکن ہم۔۔۔“ بین ڈنک نے ایسا زوردار اعلان کر دیا کہ ملتان سلطانز کے کھلاڑی واقعی چوکنا ہو جائیں

”ملتان کیخلاف میچ میں کراﺅڈ تو نہیں آئے گا لیکن ہم۔۔۔“ بین ڈنک نے ایسا ...
”ملتان کیخلاف میچ میں کراﺅڈ تو نہیں آئے گا لیکن ہم۔۔۔“ بین ڈنک نے ایسا زوردار اعلان کر دیا کہ ملتان سلطانز کے کھلاڑی واقعی چوکنا ہو جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک نے کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں رہنے کا اعلان کرنے کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم کو بھی خبردار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں 12 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کرنے والے بین ڈنک نے کہا کہ کل کے میچ کیلئے بہت پرجوش ہوں، ہمیں کراﺅڈ نے بہت سپورٹ کیا مگر اب خالی سٹیڈیم میں میچز ہوں گے اور ہمیں کراﺅڈ کے بغیر ہی کھیلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کوئی بھی میچ آسان نہیں ہے جبکہ اتوار کو اہم اور بڑا میچ ہے کیونکہ ملتان سلطانز بہترین کھیل پیش کرکے ٹاپ پر ہے لیکن ہم میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پراعتماد ہیں، پی ایس ایل میں شرکت کرکے بہت انجواے کیا، اب تک یہاں کھیلنا اچھا لگ رہا ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update