پی ایس ایل کے اہم ترین میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو کتنا ہدف دیا؟ جان کر ہی آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں ”شاداب الیون کیلئے بچنا بہت مشکل ہے“

پی ایس ایل کے اہم ترین میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو کتنا ہدف ...
پی ایس ایل کے اہم ترین میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو کتنا ہدف دیا؟ جان کر ہی آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں ”شاداب الیون کیلئے بچنا بہت مشکل ہے“

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 28 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن متاثرکن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور کراچی کنگز کو صرف 137 رنز کا ہدف دے سکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو رضوان حسین اور فل سالٹ نے 35 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر رضوان حسین عمید آصف کی گیند پر شیڈوک والٹن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 59 کے مجموعی سکور پر دوسرا نقصان اٹھانا پڑا اور فل سالٹ بھی 25 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کرس جورڈن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے جارحانہ بلے بازی کے ذریعے بڑے ہدف کی جانب پیش قدمی کرنا چاہی مگر وہ اپنا جلوہ دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور 14 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 12 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ جارح مزاج بلے باز آصف علی بھی اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے میں ناکام رہے اور 5 گیندوں پر صرف 2 رنز بنا کر کرس جورڈن کی گیند پر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ کولن انگرام نے 18 ویں اوور میں کرس جورڈن کو چوکا لگا کر جارحانہ عزائم ظاہر کیا تاہم اگلی ہی گیند پر و ہ سنگل لینے کی کوشش میں رن آﺅٹ ہو گئے، انہوں نے 15 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 14 رنز بنائے۔ آل راﺅنڈر فہیم اشرف 12 اور ظفر گوہر 13 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے تمام باﺅلرز نے مجموعی طور پر اچھی کارکردگی دکھائی اور عمید آصف، کرس جورڈن، عماد وسیم، ارشاد اقبال اور افتخار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ میچ کیلئے کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ، شیڈوک والٹن، افتخار احمد، محمد عامر خان، کرس جورڈن، اسامہ میر، عمید آصف اور ارشاد اقبال شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، حسین طلعت، کولن انگرام، آصف علی، فہیم اشرف، موسیٰ خان، رومان رئیس، ظفر گوہر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update