میر شکیل الرحمان کی گرفتاری،ن لیگی رہنما خرم دستگیرنے ایسا مطالبہ کر دیا کہ وزیر اعظم بھی ششدر رہ جائیں گے

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری،ن لیگی رہنما خرم دستگیرنے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ...
میر شکیل الرحمان کی گرفتاری،ن لیگی رہنما خرم دستگیرنے ایسا مطالبہ کر دیا کہ وزیر اعظم بھی ششدر رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے استعفے اور ادارے کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ یورپی یونین نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نیب غیر جانبدار نہیں،میر شکیل الرحمن کی گرفتاری نے یہ معاملہ کھول دیا ہے، وزیراعظم عمران خان اپنے بغض اور کینے سے آئین میں چھید کر رہے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ عمران خان نے میر شکیل الرحمن کو براہ راست دھمکیاں دی تھیں، اس نا انصافی پر عوام اور میڈیا حکومت کے خلاف مزاحمت کریں گے،چیئرمین نیب مستعفیٰ ہو جائیں اور  قومی احتساب بیورو جیسے ادارے کو ختم ہی کر دیا جائے تو ملک کے لئے اچھا ہے۔

مزید :

قومی -