وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام سے ایسی اپیل کر دی کہ بڑے بڑے علماء بھی دنگ رہ جائیں گے

وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام سے ایسی اپیل کر دی کہ بڑے بڑے علماء بھی دنگ رہ ...
وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام سے ایسی اپیل کر دی کہ بڑے بڑے علماء بھی دنگ رہ جائیں گے

  



نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کی وبا تاحال قابو میں ہے لیکن پھر بھی حکومت نے ملک میں ہیلتھ ایمر جنسی نافذ کردی ہے،کرونا وائرس جیسی موذی بیماری کے عذاب سے بچنے کے لئے پوری قوم  اللہ کے سامنے سربہ سجود ہو۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خان خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت  نے عید الفطر تک تمام جلسے منسوخ کردئیے پاکستان میں کوروناوائرس کی وبا تاحال قابو میں ہے تاہم  پوری قوم کرونا جیسی مہلک وبا کے عذاب سے بچنے کیلیے اللہ کے سامنے سربہ سجود ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اجتماعات پر پابندی لگادی ہے اور تمام جلسے عید الفطر تک منسوخ کردئیے گئے۔وزیردفاع نے کہاکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے معیشت متاثر ہوچکی ہے، ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

مزید : قومی