2 ملزمان کی آدمی کو قتل کرکے لاش کے ساتھ جنسی زیادتی

2 ملزمان کی آدمی کو قتل کرکے لاش کے ساتھ جنسی زیادتی
2 ملزمان کی آدمی کو قتل کرکے لاش کے ساتھ جنسی زیادتی

  



نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی دلی کے علاقے نیب سرائے میں 2 ملزمان نے ایک آدمی کو قتل کرکے اس کی لاش کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان میں سے ایک کا تعلق ریاست جھاڑ کھنڈ اور دوسرے کا تعلق ریاست بہار سے ہے، دونوں سفاک ملزمان واردات کے بعد فرار ہو کر بہار کے دارالحکومت پٹنہ جا کر چھپ گئے جنہیں اب پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش اسی کے گھر سے بدھ کے روز برآمد ہوئی تھی۔ مقتول کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ اس نے 2 لوگوں کو لاش کو ٹھکانے لگاتے ہوئے دیکھا اور جب اس نے ان سے سوالات کیے تو وہ وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے، اس نے انہی دونوں ملزمان پر اپنے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس اتل ٹھاکر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان وفاقی دارالحکومت سے فرار ہو کر بہار چلے گئے، پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور دونوں کو پٹنہ ریلوے سٹیشن سے بدھ کو ہی گرفتار کرلیا۔

ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ منگل کی شام مقتول کے ساتھ شراب نوشی کر رہے تھے ، تبھی ان کی آپس میں بحث شروع ہوگئی اور بات گالم گلوچ تک جا پہنچی جس پر دونوں ملزمان نے گلا دباکر تیسرے دوست کو قتل کردیا اور اس کی لاش کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ واردات کے بعد رات کے وقت دونوں وہاں سے روانہ ہوگئے اور بدھ کی صبح لاش کو ٹھکانے لگانے کیلئے پہنچ گئے تاہم مقتول کی بہن نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

مزید : جرم و انصاف